مودی سرکار میں نچلی ذات کے ہندوؤں کے وجود کو شدید خطرہ

مودی سرکار میں نچلی ذات کے ہندوؤں کے وجود کو شدید خطرہ

انتہا پسند مودی سرکار میں نچلی ذات کے ہندوؤں کے خلاف نفرت پرمبنی جرائم میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے۔نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کی سالانہ رپورٹ کے مطابق 2021 میں دلت ہندوؤں کے خلاف 60 ہزار سے زائد جرائم رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 5 برسوں میں نچلی ذاتوں کے ہندوؤں کے خلاف ڈھائی لاکھ سے زائد نفرت انگیز جرائم سامنے آئے۔رپورٹ میں کہا گیاہے کہ بی جے پی کی حکمرانی والی ریاست اتر پردیش 13 ہزار جرائم کے ساتھ سر فہرست ہے جہاں دلتوں کے خلاف اوسطاً روزانہ ہر 10 منٹ میں تشدد کا واقعہ پیش آتا ہے، تقریباً 90 فیصد غریب اور 95 فیصد ان پڑھ ہندو نچلی ذات کے ہندو ہیں۔نچلی ذات کے ہندوؤں کے خلاف جرائم سے متعلق 71 ہزار سے زائد مقدمات ہندوستانی عدالتوں میں زیر التوا ہیں اور سزا کی شرح 15 فیصد سے بھی کم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں