بیوی سے جھگڑا، شوہر اس کی انگلی دانتوں سے کاٹ کر نگل گیا

بھارت میں ایک شخص بیوی کے ساتھ جھگڑے میں اس کی انگلی دانتوں سے کاٹ کر نگل گیا۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق یہ واقعہ ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں پیش آیا ہے۔وجے کمار نامی ملزم اور اس کی اہلیہ پشپا کی شادی 23سال قبل ہوئی تھی اور دونوں کا ایک 20سالہ بیٹا بھی ہے۔ پشپا کے بقول شادی کے فوری بعد ہی وجے کمار نے اسے ذہنی و جسمانی تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا تھا جسے برداشت کرتی رہی۔ چند سال قبل وہ اپنے شوہر سے الگ ہو گئی اور اپنے بیٹے کے ساتھ الگ گھر میں رہنے لگی۔ وہاں بھی وجے کمار اکثر چلاجاتا اور جھگڑا کرتا تھا۔ واقعے کے روز بھی وہ پشپا کے گھر گیا اور جھگڑے کے دوران پشپا کے بائیں ہاتھ کی ایک انگلی دانتوں سے کاٹ ڈالی اوراسے نگل گیا۔ اس کے بعد ملزم پشپا کو قتل کی دھمکی دیتا ہوا وہاں سے فرار ہو گیا۔
پولیس نے پشپا کی مدعیت میں ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے اور پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں