ہزارہ ایکسپریس ٹرین حادثہ، سعودی قیادت کا اظہار افسوس

ہزارہ ایکسپریس ٹرین حادثہ، سعودی قیادت کا اظہار افسوس

سعودی قیادت کی جانب سے ہزارہ ایکسپریس ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے. سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے صدر پاکستان عارف علوی کے نام لکھے گئے خط میں ہزارہ ایکسپریس ٹرین حادثے پر گہرے دکھ اور افسوں کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی گئی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں