الیکشن فراڈ کیس میں ٹرمپ کا جج پرعدم اعتماد،تبدیل کرنے کا مطالبہ

الیکشن فراڈ کیس میں ٹرمپ کا جج پرعدم اعتماد،تبدیل کرنے کا مطالبہ

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ 2020 کے الیکشن فراڈ کیس کی سماعت کے لیے جج تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر پوسٹ کیا کہ ان کے کیس کو واشنگٹن سے منتقل کیا جائے کیونکہ اس کے رہائشیوں نے بڑی تعداد میں ان کے خلاف ووٹ دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اس بات کا امکان ہے کہ رجسٹرڈ ووٹرز میں سے ججوں کو منتخب کیا جا سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ جج کی موجودگی میں منصفانہ ٹرائل کا امکان نہیں۔یاد رہے کہ دو بار مواخذے کا سامنے کرنے والے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر خفیہ دستاویزات کے مقدمے میں پہلی بار فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ ان پر وائٹ ہاؤس سے نکلنے کے بعد اعلیٰ خفیہ جوہری اور دفاعی معلومات اپنے پاس رکھ کر قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کا الزام ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں