پاکستان سے جانیوالی ’سیما حیدر‘ کو بھارت کی ایک سیاسی جماعت نے اعلیٰ عہدہ دینے کا اعلان کردیا

پاکستان سے جانیوالی ’سیما حیدر‘ کو بھارت کی ایک سیاسی جماعت نے اعلیٰ عہدہ دینے کا اعلان کردیا

پاکستان سے چار بچوں سمیت بھاگ کر بھارت جانے اور سچن مینا نامی بھارتی نوجوان کے ساتھ شادی کرنے والی سیما حیدر کے ساتھ گزشتہ دنوں ایک فلم پروڈکشن کمپنی نے ملاقات کی تھی اور انہیں اپنی ایک فلم میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کی ایجنٹ کا کردار کرنے کی پیشکش کی تھی اور اب ایک سیاسی جماعت نے سیما کو ایک اعلیٰ عہدہ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق یہ ’ری پبلکن پارٹی آف انڈیا (اٹھاولے گروپ)‘ ہے جس نے سیما حیدر کو پارٹی کے خواتین ونگ کی صدر بنانے کا اعلان کیا ہے۔ اس سیاسی جماعت کے قائد رام داس اٹھاولے ہیں۔ سیما حیدر کو ری پبلکن پارٹی میں یہ عہدہ دیئے جانے کا اعلان پارٹی رہنما مسوم کشور کی طرف سے کیا گیا۔مسوم کشور کے اس اعلان پر بھارتی میڈیا پر ایسی ہاہاکار مچی کہ پارٹی کے سربراہ رام داس اٹھاولے کو خود منظرعام پر آ کر مسوم کشور کے اعلان کی تردید کرنی پڑ گئی۔ رام داس اٹھاولے نے کہا کہ ”ہماری پارٹی کا سیما حیدر کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔ وہ پاکستان سے انڈیا آئی ہے، چنانچہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ ہم اسے اپنی پارٹی میں شامل کریں۔ مسوم کشور نے سیما حیدر کو پارٹی میں عہدہ دینے کا بیان مجھ سے مشاورت کے بغیر دیا۔ اگر ہمیں سیما حیدر کو ٹکٹ دینا ہی پڑا تو یہ انتخابات میں حصہ لینے کا ٹکٹ نہیں ہو گا بلکہ بھارت سے پاکستان جانے کا ٹکٹ ہو گا۔“

اپنا تبصرہ بھیجیں