میرانی ڈیم بھر گیا

کیچ( سٹار ایشیا نیوز )بلوچستان کےضلع کیچ میں واقع میرانی ڈیم حالیہ بارشوں کے باعث پانی سے بھر گیا۔

محکمۂ آبپاشی کےمطابق میرانی ڈیم کےاسپل وے سےپانی کا اخراج جاری ہے۔

محکمۂ آبپاشی کا کہنا ہےکہ میرانی ڈیم میں اسپل وےکی سطح244فٹ ہے، جبکہ پانی کا اخراج244اعشاریہ60فٹ ہے۔

یاد رہےکہ کئی روز سےبلوچستان بھر میں بارشیں جاری ہیں،جن کیوجہ سےکئی علاقوں میں سیلابی صورتِحال پیدا ہوچکی ہے۔

بلوچستان کےمختلف علاقوں میں شدید بارش کےساتھ طوفانی ہواؤں سےنظام زندگی سخت متاثر ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مزدور کا دن منایا جا رہا ہے
سیلابی ریلوں سےہرنائی پنجاب شاہراہ کے مختلف مقامات پرٹریفک معطل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں