اب ہر گھر کو پینے کا صاف پانی ملے گا، حکومت کا بڑا منصوبہ

لاہور : اب ہر گھر کو پینے کا صاف پانی براہ راست ملے گا اس حوالے سے حکومت نے فول پروف پلان طلب کر لیا ہے۔سٹارایشیا نیوز کے مطابق حکومت پنجاب نے ستھرا پنجاب پروگرام کے بعد اب ہر گھر تک صاف پانی پہنچانے کا منصوبہ تیار کیا ہے اور وزیراعلیٰ مریم نواز نے اس حوالے سے فول پروف پلان 5 دن میں طلب کر لیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صاف پانی اتھارٹی کا اہم اجلاس ہوا، جس میں صاف پانی اتھارٹی پنجاب کو ری اسٹرکچرکر کے جدید خطوط پر اپ گریڈ کیا جائے گا اور اسے تیکنیکی اور انتظامی لحاظ سے با اختیار بنایا جائے گا۔صاف پانی اتھارٹی کو جدید ٹیکنالوجی، ہیومن ریسورس اور ٹرانسپورٹ ملے گی جب کہ علاقائی ضرورت کے مطابق آر او پلانٹس اور فلٹریشن ٹیکنالوجی نصب کی جائے گی۔ فلٹریشن پلانٹس پر آئی ڈی، آپریٹر کا نام، فون نمبر اور اوقات درج ہوں گے۔صاف پانی کی فراہمی کے لیے انٹرنیشنل کنسلٹینسی کی خدمات لینے پر اتفاق کرتے ہوئے اس کے لیے اس منصوبے کے لیے جاپانی اور چینی ٹیکنالوجی متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ نے شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے اقدامات تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے پنجاب صاف پانی اتھارٹی کا دائرہ کار تمام اضلاع اور تحصیلوں تک پھیلانے اور حسب ضرورت مزید پلانٹس لگانے کی ہدایت کی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ دور دراز علاقوں کے لیے موبائل بوٹلنگ پلانٹس کے ذریعے پانی کی فراہمی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور روزانہ 2400 سے زائد خاندان مستفید ہو رہے ہیں۔ مریم نواز کی حسبِ ضرورت مزید پلانٹس لگانے کی ہدایت کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں

5 × 5 =