ایف آئی اے کے مطابق امریکی سفارت خانے اسلام آباد کی شکایت پر ملزم کے خلاف کارروائی کی گئی۔ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مبینہ طور پر امریکی ویزا حاصل کرنے کے لیے جعلی پیدائشی سرٹیفکیٹ اور فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ تیار کیے تھے۔ملزمان نے مبینہ طور پر ایک شہری کو امریکی ویزا دلوانے کے لیے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد سید شہزاد ندیم بخاری نے ویزا فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائیوں کی ہدایت کر رکھی ہے۔سید شہزاد ندیم بخاری کے مطابق ادارہ شہریوں کو بیرون ملک ویزا فراڈ سے بچانے اور ایسے جرائم میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے پرعزم ہے۔