کوہاٹ میں شرپسندوں کی فائرنگ سے شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

نماز جنازہ میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، آئی جی پولیس اور سکیورٹی فورسز کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی، نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہدا کی میتیں تدفین کیلئے آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئیں۔پولیس اہلکار سونے کی غیر قانونی کان کنی کے خلاف آپریشن کے لیے گئے تھے کہ واپسی پر گمبٹ کے علاقے میں مسلح افراد نے پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا۔فائرنگ کے نتیجے میں ڈی ایس پی سمیت 10 پولیس اہلکار شہید جبکہ 11 اہلکار زخمی ہو گئے، پولیس کی جوابی کارروائی میں 18 حملہ آور بھی ہلاک ہو گئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

seven − 3 =