فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے پیرس میں انٹرویو کے دوران کہا کہ مصنوعی ذہانت کو بے لگام نہیں چھوڑا جا سکتا اور بچوں کو اس کے ممکنہ نقصانات سے محفوظ رکھنا ضروری ہے۔انہوں نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے لئے بعض سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی کی تجویز بھی دہرائی۔میکرون کے مطابق ماہرین بچوں کے تحفظ کے لیے سفارشات پیش کریں گے جبکہ اے آئی کمپنیوں کو اپنی ٹیکنالوجی کی آزادانہ جانچ اور بچوں تک رسائی سے قبل ماڈلز کی پیشگی جانچ و سرٹیفکیشن کے اصول تسلیم کرنا ہوں گے۔فرانسیسی صدر نے مزید کہا کہ مجوزہ چارٹر میں اوپن اے آئی اور اینتھروپک سمیت بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی شرکت متوقع ہے۔میکرون نے مزید کہا کہ یورپ اے آئی کے ضابطہ کار کو آگے بڑھائے گا اور امریکا، کینیڈا سمیت دیگر ممالک کو بھی اس حوالے سے مشترکہ اقدامات پر آمادہ کرے گا۔