وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق سائبر حملوں کا نشانہ بننے والے جہاز تیل، گیس، کیمیکلز اور دیگر خطرناک سامان کی ترسیل پر مامور تھے۔ یہ حملے یورپ اور ایشیا کے ساحلی علاقوں کے قریب کیے گئے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی حکام تحقیقات کے دوران سائبر حملوں میں روس کے ممکنہ کردار کا بھی جائزہ لے رہے ہیں۔ وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق بعض متاثرہ جہازوں کو بم حملوں کی دھمکیاں دی گئیں جبکہ امریکی توانائی مصنوعات کی ترسیل روکنے کے پیغامات بھی موصول ہوئے۔ بعض دھمکی آمیز پیغامات فارسی زبان میں بھی بھیجے گئے۔