اجلاس میں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے حکام شریک ہوں گے، اجلاس میں شرکت کیلئے ترکیہ کا اعلیٰ سطح وفد اسلام آباد پہنچ گیا، اجلاس میں یمن تنازع پر بات چیت کی جائے گی۔واضح رہے کہ اجلاس کے پیش نظر اسلام آباد اور راولپنڈی میں آج مقامی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، سکول، کالجز اور دفاتر بند رہیں گے، تاہم تعلیمی اداروں کے سالانہ اور ضمنی امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ہنگامی خدمات انجام دینے والے ادارے معمول کے مطابق کام کریں گے۔علاوہ ازیں خواجہ آصف نے کہا کہ سعودی عرب کے جنوب میں مسلسل جاری بدامنی واضح طور پر اجلاس کے ایجنڈے کا ایک اہم نکتہ ہوگی اور یہ انتہائی اہمیت کی حامل ہے، اجلاس میں سعودی عرب، ترکیے اور پاکستان کے وزرائے دفاع اور وزرائے خارجہ شرکت کریں گے۔خواجہ آصف نے کہا کہ اس معاہدے کے مطابق سعودی عرب کو لاحق کوئی بھی خطرہ پاکستان اور ترکیے کے لیے خطرہ ہے اور یہ بات بالکل واضح ہے، انہوں نے یمن کے دارالحکومت صنعاء سمیت وسیع علاقوں پر قابض حوثیوں کے ساتھ تنازع سے نمٹنے کے حوالے سے سعودی عرب کی حکمتِ عملی کو بھی سراہا۔