سعودی عرب کی وزارت توانائی کے ذرائع نے سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے ذریعے جاری بیان میں کہا ہے کہ جازان میں واقع آئل ریفائنری پر پروجیکٹائل گرنے کے بعد ریفائنری کے بعض آپریشنز عارضی طور پر معطل کر دیئے گئے ہیں۔بیان کے مطابق حملے کے نتیجے میں تنصیب میں آگ بھڑک اٹھی تھی جس پر بعد ازاں قابو پا لیا گیا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ اس حملے میں ایک نیپالی کارکن ہلاک جبکہ مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔