آزاد کشمیر ممبران اسمبلی کے مطابق گن پوائنٹ پر ریاست اور نظام کو یرغمال بنانے کا کوئی طریقہ کار قابل قبول نہیں۔ارکان اسمبلی نے کہا کہ ایوان کی متفقہ قرارداد کے تحت مسلح عناصر کو ریاست سبوتاژ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی اور اس معاملے میں کوئی گنجائش موجود نہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ریاستی وجود اور امن سب سے مقدم ہیں، جبکہ دھرنے، ضد اور ذاتی انا بعد کی باتیں ہیں، عام شہریوں کو تکلیف دے کر عوامی نمائندگی کا تاثر دینا درست راستہ نہیں ہے۔