عوام نے اس تاریخی کامیابی پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی خلا باز کے خلائی سفر نے پوری قوم کا وقار بلند کردیا اور سبز ہلالی پرچم کی عزت میں مزید اضافہ کیا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی کا خلائی مشن ملک کیلئے ایک نئے اور روشن دور کا آغاز ہے۔سپارکو اور چین کے باہمی تعاون سے پاکستانی خلا باز کی خلائی روانگی پاکستان کیلئے تاریخی کامیابی ہے، عوام نے اس خلائی سفر کو پاک چین مثالی دوستی کا منہ بولتا ثبوت قرار دیا ہے۔