کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ بوہرہ برادری سندھ کی معاشی ترقی میں اہم شراکت دار ہے، بوہرہ برادری نے نسلوں سے تجارت، صنعت اور فلاحی کاموں میں کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی ملک کا تجارتی اور مالیاتی مرکز ہے، سندھ میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کا کہنا تھا کہ خصوصی اقتصادی زونز صنعتی سرمایہ کاروں کے لیے اہم مواقع فراہم کرتے ہیں، ہر نئی سرمایہ کاری روزگار پیدا کرتی ہے۔