کراچی: فائرنگ کے واقعے میں ایک خاتون جاں بحق، دوسری کی گلا کٹی لاش برآمد

پولیس کے مطابق قصبہ نیومیاں والی کالونی میں سانول چوک کے قریب ایک گھر میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی، جس کی شناخت نسرین کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گھریلو جھگڑے کے دوران پیش آیا، مقتولہ نسرین کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔دوسرے واقعے میں اورنگی ٹاؤن کی ضیاء کالونی میں الیاس مسجد کے قریب ایک خاتون کی لاش برآمد ہوئی۔پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت 26 سالہ ثنا کے نام سے ہوئی ہے، جسے گلا کاٹ کر قتل کیا گیا، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں

three × 4 =