کھانا پکاتے ہوئے خاتون نے ہنڈیا کا ڈھکن کھولا، سونگھا تو موت واقع ہو گئی، بعد میں پتہ کیا چلا؟

کھانا پکاتے ہوئے خاتون نے ہنڈیا کا ڈھکن کھولا، سونگھا تو موت واقع ہو گئی، بعد میں پتہ کیا چلا؟

برازیل میں کھانا پکاتے ہوئے خاتون نے ہنڈیا کا ڈھکن کھول کر سونگھا تو اس کی موت واقع ہو گئی، بعد میں حیرت انگیز معاملہ سامنے آیا۔نجی ٹی وی کے مطابق 25 سالہ خاتون کی عجیب و غریب انداز میں موت پر گھر والے ششدر رہ گئے، تھائیس میڈیروس معمول کے مطابق گھر میں کھانا پکا رہی تھیں کہ مصالحوں کی مقدار چیک کرنے کیلئے جونہی ڈھکن کھول کر سونگھا تو کالی مرچوں کی زائد مقدار کے سبب حلق میں جلن محسوس ہوئی اور وہ بے ہوش ہو کر گر پڑیں۔ہسپتال لے جایا گیا تو وہ قومے میں جا چکی تھیں، ڈاکٹرز نے معائنہ کیا تو پتہ چلا ان کے دماغ میں سوجن تھی جس کو سیریبرل ایڈیما کا نام دیا گیا۔ متوقع طور پر انہیں کالی مرچوں سے الرجی تھی، جو زیادہ مقدار میں سونگھنے سے انہیں شدید متاثر کر گئی۔سیریبرل ایڈیما میں دماغ کو خون اور آکسیجن کی ترسیل میں رکاوٹ پیدا ہو جاتی ہے جس سے وہ کومے میں گئیں اور بعد ازاں انتقال کر گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں