فیصل آباد میں ڈاکو 2 کلو مٹن کڑاھی لوٹ کر فرار

فیصل آباد میں ڈاکو 2 کلو مٹن کڑاھی لوٹ کر فرار

فیصل آباد میں ڈاکوؤں نے فوڈ ڈلیوری بوائے کو بھی نہ بخشا۔ پولیس کے مطابق فیصل آباد کے علاقے ڈی گراؤنڈ میں ڈاکو ڈیلیوری بوائے سے 2 کلو مٹن کڑاہی، نان اور سوفٹ ڈرنکس لوٹ کر لے گئے۔اس کے علاوہ ڈاکوؤں نے غریب ڈیلیوری بوائے سے 6900 روپے کی نقد رقم بھی چھین لی۔ مدعی ڈلیوری بوائے ادریس کے مطابق ڈاکوؤں نے ڈی گراؤنڈ کےقریب آرڈر منگوایا، پھر سب لوٹ کر فرار ہو گئے۔ فیصل آباد پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں