بھیڑوں کا ریوڑ200کلوسے زائدبھنگ کھاگیا

یونان میں بھیڑوں کے ریوڑ نے گرین ہاؤس میں گھس کر تباہی مچادی۔ بھیڑوں نے 272 کلو سے زائد مقدار میں طبی استعمال کے لیے اگائے جانے والے بھنگ کے پودے کھالیے جس کے بعد انہوں نے بکروں سے زیادہ اونچی چھلانگیں لگانا شروع کر دی۔تفصیلات کے مطابق یونانی علاقے میگنیسیا سے تعلق رکھنے والے ییانِس بورونِس کا کہنا تھا کہ ان کی فصل شدید گرمی اور حال ہی میں آنے والے سیلابوں کی وجہ سے خراب ہوگئی تھی جبکہ بچے کچے پودے بھیڑوں کی نذر ہوگئے۔ایک اندازے کے مطابق بھیڑوں نے 272 کلو سے زیادہ وزن کے پودوں کو کھایا۔انہوں نے بتایا کہ بھنگ کے پودے کھانے کے بعد بھیڑوں نے بکروں سے زیادہ اونچی چھلانگیں لگانا شروع کر دی۔یاد رہے کہ یونان میں 2017 میں طبی استعمال کے لیے بھنگ کی کاشت قانونی قرار دی گئی تھی جس کے بعد اس سال پہلا پیداواری پلانٹ کھولا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں