بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مارچ میں 3ارب ڈالر پاکستان بھیجے

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے مارچ میں ورکرز ترسیلات زر کی تفصیلات جاری کردیں۔سٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق بیرون ملک مقیم ہم وطنوں نے مارچ میں 3 ارب ڈالر پاکستان بھیجے اور مارچ میں بھیجے گئے ترسیلات فروری کے مقابلے 31 فیصد زائد رہیں۔رواں سال مارچ ترسیلات گزشتہ برس مارچ کے مقابلے 16.4 فیصد زائد رہیں۔سٹیٹ بینک کے مطابق سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے مارچ میں 70 کروڑ ڈالر بھیجے ہیں اور مارچ 2024 کی سعودی ترسیلات رواں سال فروری کے مقابلے 30 فیصد زائد ہیں۔مارچ میں عرب امارات سے ورکرز ترسیلات فروری کے مقابلے 48 فیصد زیادہ آئیں اور مارچ میں عرب امارات سے 54 کروڑ 85 لاکھ ڈالر پاکستان بھیجے گئے۔رواں مالی سال کے ابتدائی 9 مہینوں میں پاکستان بھیجی گئی ورکرز ترسیلات 21 ارب ڈالر رہیں اور یہ ترسیلات گزشتہ سال کے اسی عرصے سے 0.9 فیصد زائد ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں