علیزے سحر کی ایک اور ویڈیو وائرل ہو گئی

علیزے سحر نامی ٹک ٹاکر اور یوٹیوبر کی حالیہ دنوں ایک نازیبا ویڈیو لیک ہوئی، جس کے دو دن بعد ٹک ٹاکر منظرعام پر آئی اور اپنی ویڈیو لیک کرنے والے شخص کی نہ صرف شناخت بتادی بلکہ اس کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا بھی اعلان کیا۔ تاہم اب علیزے سحر کی ایک اور ویڈیو وائرل ہو گئی ہے، جس میں اسے مبینہ طور پر اغواء کیا جا رہا ہے۔ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق علیزا سحر کے اغواء کی ویڈیو نمرا خان نامی ایک ایکس صارف کی طرف سے پوسٹ کی گئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو نقاب پوش افراد ہاتھوں میں پستول لیے علیزے سحر کے گھر میں گھستے ہیں اور اسے چارپائی پر گرا کر زدوکوب کرتے ہیں۔ پوسٹ میں ایکس صارف کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ‘‘علیزے سحر کو اغواء کر لیا گیا ہے، اس کی بازیابی کے لیے دعا کریں۔’’اس ویڈیو پر کمنٹس میں کچھ لوگ علیزے کے اغواء پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں، تاہم اکثریت کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو سکرپٹڈ ہے، جس کا مقصد سوشل میڈیا پر ویوز لینا اور فین فالوونگ بڑھانا ہے۔ بعض کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو پرانی ہے جس میں علیزے اور دیگر لوگ اداکاری کر رہے ہوتے ہیں۔ تاحال علیزے سحر یا اس کی فیملی کی طرف سے اس حوالے سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا اور نہ ہی کسی اور ذرائع سے اس کے اغواء کی تصدیق ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں