سپین کے جزائر کینری میں تارکینِ وطن کی آمد میں ریکارڈ اضافہ

برطانوی میڈیا کے مطابق نومبر کے پہلے 6 روز میں 3 ہزار 261 تارکینِ وطن ریسکیو کیے گئے، سپین کے ساحل پر 2 کشتیوں سے 500 تارکینِ وطن کو بچا لیا گیا، تارکینِ وطن کی کشتی سے ایک لاش بھی برآمد ہوئی۔کینری حکام کے مطابق جزائر کینری میں تارکینِ وطن کی آمد ناقابلِ برداشت ہو گئی ہے، سپین کے جزائر کینری میں 2024ء کا ریکارڈ ٹوٹنے کا خدشہ ہے۔حکام نے کینری جزائر میں تارکینِ وطن کی آمد روکنے کیلئے فوری اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کینری جزائر کے ساحل کے قریب چند ہفتوں میں 9 تارکینِ وطن ہلاک ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں

thirteen − 12 =