خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 97 ڈالرز 67 سینٹ فی بیرل ہوگئی۔ امریکی خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت کم ہو کر 90 ڈالرز 51 سینٹ فی بیرل پر آگئی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات میں پیش رفت جاری رہی تو ایران پر نئے حملوں کا حکم دینے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔