ایرانی میڈیا کے مطابق آیت اللہ وحید کے دفتر سے جاری بیان میں وفات کی تصدیق کی گئی ہے، آیت اللہ وحید کی نماز جنازہ، تدفین، تعزیتی اجتماعات کی تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔ایرانی میڈیا کے مطابق آیت اللہ وحید خراسانی نے ابتدائی دینی تعلیم مشہد میں حاصل کی، وہ دینی علوم کی تعلیم، تحقیق اور تدریس سے وابستہ تھے۔ایرانی میڈیا کے مطابق 2018 تک آیت اللہ وحید خراسانی کا تدریسی سلسلہ جاری رہا تاہم بیماری کے باعث اس کے بعد باقاعدہ تدریس ترک کرنا پڑی۔