اسحاق ڈار سے چینی ناظم الامور کی ملاقات

اسلام آباد(سٹار ایشیا نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار سےچین کی ناظم الامور پینگ چنگ سو نےملاقات کی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ہونےوالے اعلامیے کےمطابق اسحاق ڈار نےپاکستان کیلئے چین کی حمایت کو سراہا ہے۔

اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نےکہاکہ اقتصادی وتجارتی اور مالیاتی شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو مزیدگہرا کرنےکی ضرورت ہے۔

چین کی ناظم الامور نےوزیر خزانہ کو چینی حکومت کی مسلسل حمایت کا یقین دلایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میرے سیکیورٹی انچارج ایف آئی اے کی تحویل میں ہیں، عمران خان
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اورمتعدد شعبوں میں جاری تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں