پی ٹی آئی نے اگلا بجٹ آئی ایم ایف کے مطابق بنانے کا مطالبہ کردیا

لاہور( سٹار ایشیا نیوز )پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر نےاگلا بجٹ آئی ایم ایف کی فرمائش کےمطابق بنانے کا مطالبہ کردیا۔

اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی رہنما نےکہاکہ موجودہ حکومت کو بجٹ پیش نہیں کرنا چاہیے،اگر اس حکومت نےبجٹ پیش کیا بھی تو لازمی ہےکہ یہ بجٹ سیاسی نہ ہو اور اس پر طرفین کو بھی اعتماد میں لیاجائے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کو سپریم کورٹ نہیں شریف کورٹ آف پاکستان چاہیے، فرخ حبیب
انہوں نے مطالبہ کرتےہوئے کہاکہ نئے بجٹ پر آئی ایم ایف کو اعتماد میں لیاجائے اور حکومت کو چاہیےکہ اس بجٹ میں آئی ایم ایف سے ہونےوالے معاہدے کی خلاف ورزی نہ کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں