چیئرمین پی ٹی آئی لاہور سے اسلام آباد کے لیے روانہ

لاہور(سٹار ایشیا نیوز)پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان لاہور سے اسلام آباد کےلیے روانہ ہو گئے۔

عمران خان اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کےساتھ اسلام آباد کیلئےروانہ ہوئےہیں جہاں اسلام آباد ہائیکورٹ اور احتساب عدالت میں دونوں کی ضمانتوں کی درخواستوں پرآج سماعت ہو گی۔

عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ اوربشریٰ بی بی احتساب عدالت میں پیش ہوں گی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی سربراہی میں ڈویژن بینچ عمران خان کی درخواستِ ضمانت پرسماعت کرےگا۔

عمران خان کی دیگر دو درخواستوں پربھی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہی ہو گی۔

عمران خان کی این سی اے190ملین پاؤنڈز کیس میں درخواستِ ضمانت پر سماعت دن دو بجے ہوگی۔

عمران خان کی دیگر دو درخواستوں پربھی سماعت دن 2بج کر30منٹ پر ہو گی۔

بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواست پرسماعت اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ہو گی۔

احتساب عدالت کےجج محمد بشیر درخواستِ ضمانت پرسماعت کریں گے۔

عمران خان اوربشریٰ بی بی کی پیشی کےموقع پر سیکیورٹی کےسخت انتظامات کیےگئےہیں۔

کمرۂ عدالت میں داخلہ خصوصی پاسز سےمشروط ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: فوجی تنصیبات پر حملے کے ذمہ دار صدر ہیں، خواجہ محمد آصف
اسلام آباد ہائیکورٹ اورجوڈیشل کمپلیکس کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں