پی ٹی آئی چیئرمین کی 6 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع

اسلام آباد (سٹار ایشیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کےچیئرمین کی چھ مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

چیئرمن پی ٹی آئی کیخلاف9مئی کےبعد درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کےکیس کی سماعت ہوئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کےجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نےسماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

عدالت نےگرفتاری کےدوران درج کسی بھی مقدمےمیں گرفتار نہ کرنے کےحکم میں بھی توسیع کرتےہوئےہدایات کےساتھ درخواست نمٹادی۔

عدالت نےتحریری فیصلے میں کہا ہےکہ اسلام آباد پولیس نےتحریری رپورٹ عدالت میں جمع کرائی، پولیس رپورٹ کےمطابق9مئی کےواقعات کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی پر6مقدمات درج ہوئے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نےمقدمات کی تفصیلات چیئرمین پی ٹی آئی کو دینےکی ہدایت کردی۔

عدالت نےکہاکہ 10جون تک چیئرمین پی ٹی آئی متعلقہ عدالت میں پیش ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: چوہدری پرویز الہٰی کے قریب ترین ساتھی کو بھی گرفتار کر لیا گیا
پولیس رپورٹ کےمطابق تھانہ شہزاد ٹاؤن اور تھانہ ترنول میں دو دو مقدمات درج ہوئے، چیئرمین پی ٹی آئی کےخلاف تھانہ کھنہ اور کراچی کمپنی میں ایک ایک مقدمہ درج ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں