ملک میں ایک بھی جمہوری سیاسی جماعت نہیں ہے، چوہدری محمد سرور

لاہور( سٹار ایشیا نیوز)مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری محمد سرور نےکہا ہےکہ ملک میں ایک بھی جمہوری سیاسی جماعت نہیں ہے۔

چوہدری محمد سرور نےمیڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ13اگست کو اسمبلیوں کا وقت ختم ہو رہا ہےاور ہم سمجھتےہیں کہ الیکشن میں ایک دن کی بھی تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔

اُنہوں نےکہاکہ الیکٹیبلز ایک جماعت سےدوسری جماعت میں چلےجاتےہیں اور سیاسی لیڈرز جماعت کےبجائے اپنی ذات کو مضبوط کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: موٹر ویز پر ایم ٹیگ صارفین کے لیے ایکسپریس لینز متعارف
چوہدری سرور نےیہ بھی کہاکہ ہم ملکی مسائل حل کرنےکیلئے ایک مکمل منشور دینا چاہتےہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں