سرکشی اور بغاوت کرنیوالوں کو سیاست کرنے کا کوئی حق نہیں، رانا ثنااللّٰہ

لاہور(سٹار ایشیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے سئنیر رہنما اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللّٰہ کا کہنا ہےکہ شہداء کی یادگاروں کی بےحرمتی کی گئی،شہدا کے مجسموں کو توڑا گیا۔سرکشی اور بغاوت کرنیوالوں کو سیاست کرنےکا کوئی حق نہیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والوں نے پچاس لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریوں کےجھوٹےوعدے کیے۔کرپشن ختم کرنے کےدعویداروں نےخود کرپشن کی۔

وفاقی وزیرداخلہ نے کہاکہ ہم نےایک سال میں ترقیاتی منصوبوں کو دوبارہ شروع کیا۔ تحریک انصاف والوں نےصرف باتیں ہی کیں،عملی طور پرکچھ بھی نہیں کیا۔

رانا ثنا اللّٰہ خان کاکہنا تھاکہ ہم ہرقیمت پر ریاست کی رٹ کو قائم کریں گے۔آڈیوز اور ویڈیوز والوں کو کسی صورت معافی نہیں ملےگی۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں ایک بھی جمہوری سیاسی جماعت نہیں ہے، چوہدری محمد سرور
انہوں نےکہاکہ سرکشی اور بغاوت کرنیوالوں کو سیاست کرنے کاکوئی حق نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں