سوئمنگ پول میں کرنٹ لگنے سے دو افراد جاں بحق

لاہور( سٹار ایشیا نیوز)لاہور کےعلاقے گجر پورہ میں 2نوجوان سوئمنگ پول میں نہاتےہوئے کرنٹ لگنے سےجاںبحق ہوگئے۔

پولیس حکام کےمطابق جاںبحق ہونیوالوں میں16 سالہ جاوید اور24سالہ ذیشان شامل ہیں۔

نوجوان4 بجےسوئمنگ پول میں نہانےآئے اور ساڑھے 4بجے ان کی لاشیں پانی میں تیرتی ہوئی نظر آئیں تو لوگوں نےپولیس کو اطلاع دی۔

ابتدائی تفتیش کےمطابق دونوں کی موت کرنٹ لگنے سےہوئی۔

پولیس نےلاشیں پوسٹ مارٹم کیلئےبھجوا کر سوئمنگ پول کےمالک یوسف اورٹھیکیدار عامر سےتفتیش شروع کر دی ہے۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر کےحکم پرسوئمنگ پول مالک کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سرکشی اور بغاوت کرنیوالوں کو سیاست کرنے کا کوئی حق نہیں، رانا ثنااللّٰہ
ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر کا کہنا ہےکہ سوئمنگ پول کے مالک کو فوری گرفتار کیاجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں