پولیس میرے والد کو نامعلوم مقام پر لے گئی، حماد اظہر

لاہور(سٹار ایشیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کےرہنما حماد اظہر نےکہا ہےکہ میرے والد کو پولیس نامعلوم مقام پر لےگئی ہے۔

حماد اظہر نےاپنے ایک بیان میں کہاکہ میرے والد میاں محمد اظہر کی عمر82سال ہےاور وہ شدید بیمار ہیں۔

دوسری جانب پنجاب پولیس نےجناح ہاؤس حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی رہائی کا حکم چیلنج کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

پنجاب پولیس کےمطابق تمام حقائق اور فارنزک شواہد عدالت میں پیش کیےجائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سوئمنگ پول میں کرنٹ لگنے سے دو افراد جاں بحق
پولیس کاکہنا ہےکہ یاسمین راشد کےخلاف تھانہ شادمان میں بھی مقدمہ درج ہے،مقدمے میں میاں محمود الرشید،حماد اظہر،میاں اسلم اقبال نامزد ہیں۔مقدمے میں فرخ حبیب،مسرت چیمہ،زبیر نیازی سمیت50نامعلوم ملزمان شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں