کراچی میں طوفان کے پیشِ نظر سی ویو کا روڈ بند

کراچی(سٹار ایشیا نیوز)کراچی میں سمندری طوفان بپر جوائے کےپیشِ نظر سی ویو کا روڈ مقامی ریسٹورنٹ سےخیابانِ اتحاد تک بند کردیاگیا ہے۔

ٹریفک پولیس کےمطابق ٹریفک کو خیابانِ مجاہد سے سروس روڈ کیجانب بھیجاجا رہا ہے،خیابانِ اتحاد سے آنے والا ٹریفک واپس اورخیابانِ صبا کیجانب بھیجا جارہا ہے۔

ٹریفک پولیس کایہ بھی کہنا ہےکہ یہ سڑک طوفان کےپیشِ نظر بند کی گئی ہے،ساحل پر جانے پرپابندی اور دفعہ144نافذ ہے۔

یاد رہےکہ سمندری طوفان بپر جوائے کراچی کے جنوب میں600کلو میٹر دورپہنچ چکا ہے،جس کے زیرِ اثر شہرِ قائدمیں آج موسم مرطوب اور شدید گرم رہنےکا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جی ایچ کیو کا مونوگرام توڑنے والے شر پسند کی شناخت
کراچی میں آج صبح میں ہی پارہ34 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیاجبکہ دن میں پارہ41درجے کو چھونے کا امکان بھی ظاہرکیا جارہا ہے جو45 ڈگری تک محسوس ہوسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں