پی ٹی آئی بہاولنگر کے رہنماؤں کی بلاول بھٹوزرداری سے ملاقات، پی پی میں شمولیت کا اعلان

لاہور(سٹار ایشیا نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری سےبہاولنگر کےسیاسی رہنماؤں نےلاہور میں ملاقات کی اور پیپلز پارٹی میں شمولیت کااعلان کیا۔

دریں اثنا اعلامیہ کےمطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) جنوبی پنجاب کی سینئر نائب صدرصدف سردار پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئی ہیں۔

پی ٹی آئی ضلع بہاولنگر کےسٹی صدر حماد اشرف،پی ٹی آئی تحصیل بہاولنگر کےجنرل سیکریٹری ادریس اشرف،مسلم لیگ ق بہاولنگر کےجنرل سیکریٹری شیخ فضل الہٰی،مسلم لیگ ن بہاولنگر کےنائب صدر سید شاہزیب قمر،انجمن تاجران بہاولنگر کےصدر ساجدمحمود نےپیپلز پارٹی میں شمولیت کااعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیں: 22 ہزار 260 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا، شرجیل انعام میمن
اعلامیہ کےمطابق بلاول بھٹو زرداری نےپیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنےوالوں کو خوش آمدید کہتے ہوئےان کا خیر مقدم کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں