پیپلز پارٹی کو نگراں پنجاب حکومت سے شکایات، بلاول کو آگاہ کردیا

لاہور(سٹار ایشیا نیوز)پنجاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کو نگراں حکومت سےشکایات ہوگئیں،پارٹی عہدیداروں نےبلاول بھٹو زرداری کو اس حوالےسے آگاہ کردیا۔

ذرائع پی پی پی عہدیدار کاکہنا ہےکہ پیپلز پارٹی کا کوئی کام نہیں ہو رہا،الیکشن میں مشکل ہوگی،پی پی پی کا کام ہوتو سارا قانون سامنےرکھ دیتےہیں،دوسری پارٹی کیلئےآنکھیں بند کر لی جاتی ہیں۔

ذرائع پیپلز پارٹی عہدیدار کاکہنا ہےکہ آصف علی زرداری کی آمد پر لگائے گئےبینر بھی اتار دیےگئے۔

ذرائع ایوان وزیراعلیٰ کاکہنا ہےکہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی دبئی کیلئےروانہ ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: میئر کراچی انتخاب: جماعت اسلامی کا کل ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان
ذرائع کامزید کہنا ہےکہ محسن نقوی کا دبئی میں سابق صدر آصف علی زرداری کی عیادت کرنےکا امکان ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں