اسلام آباد: وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک کی آئل ٹینکر کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے وفد سے کامیاب ملاقات ہوئی ہے جس میں مسائل باہمی مشاورت سے حل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
سٹارایشیا نیوز کے مطابق وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے آئل ٹینکر کنٹریکٹرز کے مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دے دی، اسپیشل سیکریٹری پیٹرولیم کی سربراہی میں قائم کمیٹی ایک ہفتے میں سفارشات پیش کرے گی، کمیٹی میں ڈی جی آئل، اوگرا، اوٹکا اور او سی اے سی کے نمائندے شامل ہوں گے۔
اوٹکا کا وفد صدر عابداللہ آفریدی کی قیادت میں وزیرِ پیٹرولیم سے ملاقات کے لیے پہنچا، اوٹکا نے وائٹ آئل پائپ لائن کے کوٹا میں کمی، فریٹ فارمولے اور کمرشل لوڈنگ سے متعلق مطالبات پیش کیے۔
