Major Breakthrough in Lahore Tragedy

لاہور میں ماں اور تین بچوں کی ہلاکت کے واقعے میں سنسنی خیز انکشاف

لاہور: ویلنشیاء ہاؤسنگ سوسائٹی میں ماں اور تین بچوں کی پرسرار ہلاکت کے افسوسناک کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔پولیس تفتیش کے مطابق بچوں کی ماں علینا نے کھانے میں ملانے کے لیے زہر بذریعہ پارسل اور رائیڈر آن لائن منگوایا تھا، 40 سالہ علینا نے 17 جولائی کے واقعے سے ایک دن پہلے یہ کیمیکل آن لائن آرڈر کیا تھا۔پولیس کے مطابق جوہر ٹاؤن میں واقع ان کی کالج کی فیلو منتہا کے گھر کے ایڈریس پر منگوایا گیا اور بعد میں وہاں سے علینا نے اپنے پاس منگوا لیا۔ پولیس نے سہیلی منتہا کو شاملِ تفتیش کر لیا ہے جبکہ کیمیکل فروخت کرنے والی دکان کے مالکان اور پارسل پہنچانے والے رائیڈر کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔فرانزک اور تفتیشی شواہد کے مطابق گھر سے ملنے والے برتنوں پر صرف بچوں کی ماں علینا کے ہی فنگر پرنٹس پائے گئے ہیں۔واضح رہے کہ 17 جولائی کو پیش آنے والے اس دردناک واقعے میں 40 سالہ علینا، 16 سالہ ریان، 11 سالہ عریشہ اور 6 سالہ ارسل جاں بحق ہو گئے تھے۔ پولیس کیس کے تمام پہلوؤں سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

five × 3 =