کراچی میں موسم گرم رہنے کا امکان، چند مقامات پر بوندا باندی متوقع

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابرآلود، موسم گرم اور مرطوب رہنےکا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔اس کے علاوہ ہوا میں نمی کا تناسب 75فیصد ہے اور سمندری ہوائیں 11کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سےچل رہی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں چند مقامات پر بونداباندی کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

11 − 9 =