سرکاری ملازمین کیلیے بڑی خوشخبری آ گئی!

پشاور : سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری ہے کہ بنیادی پے اسکیلز اور الاؤنسز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔سٹارایشیانیوز کے نمائندے نواب شیر کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی اداروں کے ملازمین کے لیے نظرثانی شدہ پے اسکیلز نافذ کر دیا گیا ہے۔ لوکل کونسل بورڈ نے بنیادی پے اسکیلز اور الاؤنسز 2026 کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔بلدیاتی ملازمین کو 7 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس 2026 دینے کی منظوری دے دی گئی ہے اور نوٹیفیکیشن کے مطابق پے اسکیلز کا اطلاق لوکل کونسل بورڈ کے افسران اور اہلکاروں پر نئے پے اسکیلز کا اطلاق ہوگا۔ لوکل گورننس اسکول کے ملازمین بھی نظر ثانی شدہ پے اسکیلز سے مستفید ہوں گے۔اس کے علاوہ کیپٹل میٹرو پولیٹن گورنمنٹ پشاور کے ملازمین کے لیے بھی نئے پے اسکیلز نافذ کر دیے گئے ہیں۔ صوبے کی تمام تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز کے ملازمین پر بھی اسکیلز کا اطلاق ہوگا۔پے اسکیل سے متعلق یہ فیصلہ محکمہ خزانہ کے پی کے 22 جولائی 2026 کے مراسلے کی روشنی میں کیا گیا ہے۔ نئے پے اسکیلز اور 7 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔ بلدیاتی اداروں کے ملازمین پر شرائط و ضوابط کے تحت الاؤنسز کا اطلاق ہوگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں

seventeen − seventeen =