میر رضا قتل کیس؛ اہل خانہ کے پولیس تفتیش پر اعتماد کے بعد عدالتی کمیشن کا فیصلہ مؤخر

کراچی: نوجوان تاجر میر رضا کے قتل کے معاملے پر سندھ حکومت اور مقتول کے اہل خانہ کے درمیان رابطہ ہوا ہے، جس کے بعد عدالتی کمیشن کے قیام کا فیصلہ فی الحال مؤخر کر دیا گیا ہے۔وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کے مطابق میر رضا کی والدہ سے میئر کراچی و پیپلزپارٹی رہنما بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بات کی ہے، جبکہ مقتول کے اہل خانہ نے نئی پولیس تحقیقاتی ٹیم پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔وزیر داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ متضاد رپورٹس سامنے آنے کے بعد سندھ حکومت نے شفافیت یقینی بنانے اور متاثرہ خاندان کو مکمل اطمینان دلانے کے لیے عدالتی تحقیقات کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔تاہم، نئی پولیس تحقیقاتی ٹیم کی تشکیل کے بعد مقتول کے اہل خانہ کا مؤقف ہے کہ انہیں پولیس کی نئی تفتیشی ٹیم پر اعتماد ہے اور وہی ٹیم میر رضا قتل کیس کی تحقیقات کرے۔ضیاءالحسن لنجار کے مطابق والدین کی استدعا پر فی الحال عدالتی کمیشن کے قیام کا فیصلہ مؤخر کر دیا گیا ہے۔ذرائع سندھ حکومت کے مطابق مقتول میر رضا کے اہل خانہ نے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی درخواست نہیں کی تھی، جبکہ اہل خانہ کی جانب سے پولیس کی نئی تحقیقاتی ٹیم پر اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

eighteen − one =