جڑواں شہروں میں شدید بارش، رین ایمرجنسی نافذ، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند

موسلادھار بارش کے باعث کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کا بہاؤ 9 فٹ اور گوالمنڈی کے مقام پر 11 فٹ ہے، راولپنڈی کے علاقے شمس آباد میں سب سے زیادہ 116 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئیموسلادھار بارش کے باعث مری روڈ سمیت راولپنڈی کے نشیبی علاقوں میں بارشی پانی جمع ہوگیا جس کے بعد راولپنڈی واسا کی ٹیموں نے ڈی واٹرنگ آپریشن شروع کر دیا۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آزادکشمیر، گلگت بلتستان، پنجاب، خیبرپختونخوا میں آج بھی بارش کی پیش گوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا چھٹا سپیل 21 اگست تک جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں

12 + twenty =