پاک چین دوستی، سی پیک، معاشی ترقی،لااینڈ ارڈر ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور ماحولیاتی تحفظ صحت تعلیم میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال پاکستان اور چین کے تعلقات محض سفارتی نہیں بلکہ خاندان سے خاندان اور نسل در نسل محبت، اعتماد اور دوستی کا مضبوط رشتہ ہیں، سی پیک پاکستان اور چین کی دوستی کا تاریخی سنگ میل، نواز شریف کی قیادت نے منصوبے کو آگے بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کیا،وزیراعلی مریم نوازشریف کی قیادت میں پنجاب میں 2029 تک کاروبار دوست معاشی تبدیلی کا ہدف، برآمدات میں اضافہ، ویلیو ایڈیشن اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے جامع حکمت عملی پر کام جاری،چین کے تعاون سے اگلے سال انٹرنیشنل سطح کی ایئر کوالٹی کانفرنس منعقد کی جائے گی، پنجاب میں ایئر کوالٹی مانیٹرنگ اسٹیشنز کی تعداد 69 تک بڑھائی گئی جبکہ 100ہدف ہے ،بیجنگ کے کامیاب ماڈل سے استفادہ کرتے ہوئے پنجاب میں سموگ کے تدارک کے لیے سال بھر اقدامات جاری، ماحول دوست ٹیکنالوجی اور مؤثر نگرانی پر خصوصی توجہ، سپر سیڈرز اور بیلرز کے استعمال سے فصلوں کی باقیات جلانے کی حوصلہ شکنی، زرعی باقیات کو معاشی وسائل میں تبدیل کرنے پرٹرینڈ سیٹنگ پر توجہ، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب میں گرین انرجی اور ای موبلٹی کا فروغ، طلبہ کو ایک لاکھ الیکٹرک بائیکس کی فراہمی ماحول دوست سفر کی جانب اہم قدم، لاہور، ملتان اور سرگودھا میں کینسر کے علاج کی سہولتوں اور ضلعی کینسر مراکز کے قیام پر کام جاری، صحت اور تعلیم میں اصلاحات حکومت کی اہم ترجیح، چین کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے پاک چین تعاون کے فروغ میں کردار کی تعریف، پنجاب میں مشترکہ ترقیاتی منصوبوں کے وسیع امکانات موجود ہیں، چینی ڈپٹی ہیڈ آف مشن سینئرصوبائی وزیرنے چینی ڈپٹی ہیڈ آف مشن کی امد اورتعاون کی یقین دہانی پر شکریہ ادا کیا
