لاہور ایک بار پھر دنیا کا آلودہ ترین شہر، اے کیو آئی 347 ریکارڈ

لاہور جمعے کو آئی کیو ائیر کی عالمی درجہ بندی میں 288 اے کیو آئی کے ساتھ دنیا کا سب سے آلودہ شہر رہا، جبکہ پنجاب ایئر کوالٹی انڈیکس نے صبح 7 بجے شہر کا اے کیو آئی 347 ریکارڈ کیا۔ پنجاب میں ننکانہ صاحب 345، قصور 292 اور شیخوپورہ 278 اے کیو آئی کے ساتھ شدید آلودگی سے متاثرہ شہروں میں شامل رہے، جبکہ لاہور کے شاہدرہ، کاہنہ نو اور ملتان روڈ پر اے کیو آئی 500 تک پہنچ گیا۔ حکام کے مطابق مشرقی ہواؤں کے باعث سرحد پار سے آلودہ ہوا پنجاب میں داخل ہونے سے فضائی معیار مزید خراب ہوا ہے۔ محکمہ ماحولیات نے لاہور کے مختلف علاقوں میں اینٹی اسموگ گنز چلانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، جبکہ آلودگی کی مانیٹرنگ ریڈنگز کے مطابق مشینری مختلف مقامات پر تعینات کی جا رہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ زیادہ آلودگی والے علاقوں میں کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں

3 × five =