اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی گئی، بلوچستان میں آج چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، پنجاب کے مختلف اضلاع میں آج اور کل بارش متوقع ہے۔آزاد کشمیر میں 14 نومبر تک وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بڑھ گیا، ایس ڈی ایم اے نے ایڈوائزری جاری کر دی۔