ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں، بارش اور برفباری کا امکان، الرٹ جاری

الرٹ کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، پنجاب اور خطہ پوٹھوہار میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ خطہ پوٹھوہار، مری اور گلیات میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، لاہور، خانیوال، فیصل آباد، ملتان، کوٹ ادو اور بہاولپور سمیت ملحقہ علاقوں میں رات کے اوقات میں دھند اور سموگ چھانے کا امکان ہے۔خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، ملاکنڈ، باجوڑ، مہمند، کوہاٹ، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان اور صوابی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔خیبر، اورکزئی، کرم، ہنگو، لکی مروت، کرک، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیرستان میں بھی مختلف مقامات پر بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق خیبرپختونخوا کے بالائی اور میدانی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد سمیت بالائی اضلاع میں موسلادھار بارش متوقع ہے۔پہاڑی علاقوں میں برفباری اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے، جبکہ لینڈ سلائیڈنگ اور سڑکوں پر پھسلن کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔این ڈی ایم اے نے پہاڑی علاقوں میں سفر کرنے والے افراد کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔متعلقہ اداروں کو ممکنہ لینڈ سلائیڈنگ، سڑکوں کی صورتحال اور دیگر موسمی خطرات کے پیش نظر الرٹ رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔موسمی صورتحال سے متعلق مستند معلومات اور تازہ ترین الرٹس کے لیے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ سے رہنمائی لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

1 × 2 =