کمپنی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کولیٹ کریس مستقل سربراہ کی تلاش مکمل ہونے تک قائم مقام سی ای او کے ساتھ ساتھ ایگزیکٹو نائب صدر اور سی ایف او کی ذمہ داریاں بھی بدستور انجام دیتی رہیں گی۔اس اہم قیادتی تبدیلی کے ساتھ ہی اینویڈیا کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے سائے نوپسس کے سابق سربراہ ہاروی جونز کو کمپنی کی تاریخ میں پہلی بار باقاعدہ بورڈ چیئرمین بھی نامزد کر دیا ہے جبکہ نئے مستقل سی ای او کے انتخاب کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔