ان میں سے ایک ڈرون ریاض کے علاقے جبکہ دوسرا سعودی عرب کے جنوبی علاقے کی جانب آ رہا تھا، اتحاد کے مطابق یہ ڈرونز یمن میں سرگرم حوثی ملیشیا کی جانب سے بھیجے گئے تھے۔یمن کی حکومت کی حمایت کرنے والے فوجی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے ایکس پر بتایا حوثیوں کی جانب سے بھیجے گئے دو ڈرونز کو ریاض اور جنوبی علاقوں میں روک کر تباہ کر دیا گیا ہے۔اس سے قبل سعودی فوجی اتحاد نے ریاض کی جانب داغا گیا ایک کروز میزائل تباہ کردیا تھا، یہ اعلان سعودی دارالحکومت میں زور دار دھماکے کی آواز سنائی دینے کے کچھ ہی دیر بعد سامنے آیا تھا جبکہ ایک کروز میزائل بھی جنوبی علاقے میں تباہ کیا گیا۔