محکمہ خزانہ کے مطابق پابندیوں کا نشانہ بننے والوں میں حزب اللہ سے منسلک فلاحی تنظیم تعاون ایسوسی ایشن اور اس کے بانی عفیف عبدالرضا شومان شامل ہیں۔جن پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں جن پر بیرونی عطیات حزب اللہ کی سرگرمیوں کے لئے استعمال کرنے کا الزام ہے جبکہ لبنانی کاروباری شخصیت حسن خیشن اور ان کے بھائی ابراہیم خیشن سمیت ان کی دو کمپنیوں کو سونے اور نقدی کی سمگلنگ کے ذریعے پاسداران انقلاب کی قدس فورس سے رقوم منتقل کرنے پر بلیک لسٹ کیا گیا ہے۔امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ خطے میں ایران کے اثر و رسوخ اور اس کی پراکسی تنظیموں کی فنڈنگ کو روکنے کے اقدامات جاری رہیں گے۔