مارکو روبیو اور شیخ عبداللہ بن زاید نے سوڈان میں جنگ کے خاتمے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا، امریکی وزیر خارجہ نے سوڈان میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی پر زور دیا۔مارکو روبیو نے کہا کہ سوڈان میں پائیدار امن اور سویلین حکومت کی تشکیل ضروری ہے، امریکہ اور متحدہ عرب امارات نے سوڈان میں جنگ کے خاتمے کے لئے کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔